بانہال// بانہال کے کئی عازمین حج کے فارموں کی رسید یا کور لیٹر نہ آنے کی وجہ سے ان میں سخت تشویش اور بے چینی پائی جا رہی ہے۔ بانہال سے کئی لوگوں نے سفر محمود کیلئے فارم داخل کئے تھے لیکن ابھی تک بہت سارے حجاج کے فارموں کی رسیدیں موصول نہیں ہوئی ہیں جس کی وجہ سے انہیں کئی خدشات اور تشویش لاحقہے۔ محمد یاسین شاہ اور عبدالخالق نائیک نامی عازمین نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ انہوں نے بالترتیب چار اور تین سال سے فارم بھر رہے ہیں لیکن اس سال فارم بھرنے کے بعد فارم کو کور لیٹر نہیںایا ہے جس کی وجہ سے اس بات کی تصدیق نہیں ہو پارہی ہے کہ ان کے فارم حج آفس پہنچ بھی پائے ہیں کہ نہیں۔ انہوں نے کہا تحصیل آفس بانہال میں انہیں پچھلے ایک ماہ سے ٹالا جا رہا ہے جس کی وجہ سے قرعہ اندازی میں آنے سے پہلے ہی کئی حج فارم غائب ہونے کی وجہ سے انہیں پریشانی ہے۔ انہوں نے حج اور اوقاف کے ریاستی وزیر اور حج کمیٹی کے منتظمین سے استدعا کی ہے کی ان کے فارموں کا جلد از جلد پتہ چلا یاجائے یا انہیں پاسپورٹ واپس کئے جائیں تاکہ وہ کوئی متبادل راستہ اختیار کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاسپورٹ تحصیل دفتر بانہال میں حج سے متعلقہ دفتر میں رکھے گئے ہیں اور واپس نہیں دیئے جا رہے ہیں جو ان کیلئے ذہنی پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے۔