بڈگام+پلوامہ //ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام کے مطابق ضلع کے منتخب عازمین حج کو دوسرے مرحلے کے تحت حج تربیت 6اور8جولائی کو جامع مسجد شریف بڈگام میں دی جائے گی۔کورنمبرJKR-43-2-0سے کورنمبرJKR-JKR-6343-2-0تک 6جولائی جبکہ کورنمبرJKR-6368-5-0سے کورنمبرJKR-JKR-17044-2-0تک 8جولائی 2017 تربیت دی جائے گی۔تربیتی عمل ٹھیک صبح 10بجے شروع ہوگا۔ادھر ضلع پلوامہ کے عازمین حج کے لئے 10جولائی سے تربیتی پروگرام کا آغاز ہورہا ہے۔تحصیل پلوامہ،کاکہ پورہ،راج پورہ اورلتر شاہورہ کے عازمین کو حضرت میرصاحب جامع مسجد واشبُگ پلوامہ متصل سٹیٹ بنک آف انڈیا صبح10بجے سے 4بجے تک تربیت دی جائے گی۔تحصیل ترال ،آری پل،اونتی پورہ اورپانپور کے عازمین کو جامع مسجد شریف اونتی پورہ میں اس تاریخ کو تربیت دی جارہی ہے۔تمام منتخب عازمین کو مقررہ تاریخ کے روز پروگرام میں شامل ہونے کے لئے کہا گیا ہے۔