Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

حج بیت اللہ اور اُس کے بنیادی تقاضے سفرِ محمود

Mir Ajaz
Last updated: May 29, 2025 11:04 pm
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE
مفتی غلام مصطفیٰ رفیق
حج اسلام کے بنیادی پانچ ارکان(توحید،نماز،روزہ، زکوٰۃ، حج) میں سے آخری رکن ہے،نیزیہ فرض عین ہے،اوراس کی فرضیت کامنکرکافرہےاورعمل نہ کرنے والاسخت گناہ گارہے۔حج کیاہے؟ایک معین اورمقررہ وقت پراللہ کے عشاق کی طرح اس کے دربارمیں حاضرہونے اوراس کے خلیل حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اداؤں اورطورطریقوں کی نقل کرکے ان کے مبارک سلسلے سے اپنی وابستگی اوروفاداری کاثبوت دینے اوراپنی استعداد کے بقدر ابراہیمی جذبات وکیفیات سے حصہ لینے اوراپنے کوان کے رنگ میں رنگنے کے عمل کانام ہے۔اسلام کے دورکن نمازاورزکوٰۃ میں اللہ تعالیٰ کی شان حاکمانہ وشاہانہ کارنگ غالب ہے اورحج میں اللہ تعالیٰ کی صفت کمال وجمال اورشانِ محبوبیت کارنگ نمایاں ہے، بندے اپنے رب کے سامنے محبت اوردیوانگی کے مناظر پیش کرتے ہیں۔
         دنیاکی تاریخ میں حج کاشماراہم ترین عبادات میں ہواہے اوریہ شعائراسلام میں سے ہے،حج جانی ومالی دونوں عبادتوں کا مجموعہ ہے،حج بے شمارسفری مشقتوں اورصعوبتوں کاحامل ہے، اسی لئے اس کوجہادکامماثل قراردیاگیاہے۔موسم حج کے شروع ہوتے ہی جن عشّاق کوبارگاہ الٰہی میں حاضری کا اذن ملااورجن خوش بختوں کے حق میں یہ سعادت مقدر ہے ،ان کے قافلے رواں دواں ہیں،اوراطراف عالم سے دیارِمحبوب کی جانب لپکے جارہے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے یوں توہرعبادت کے لئے قدم قدم پررحمت وعنایت اور اجروثواب کے وعدے فرمائے ہیں،لیکن تمام عبادات میں حج بیت اللہ کی شان سب سے نرالی ہے۔احادیث مبارکہ میں حج کرنے پربڑی فضیلتیں اوراس فریضہ کی ادائیگی میں بلاعذر تاخیر کرنے یا اسے ترک کرنے والے کے بارے میں سخت وعیدیں آئی ہیں۔فضیلت اس قدرہے کہ ایک ایک قدم پرنیکیوں کے انبارلگتے ہیں اورگناہوں کے مٹانے اوردرجات کی بلندی کاسامان ہوتاہے۔چنانچہ ایک روایت میں ہے:جوشخص اللہ کے لئے حج کرے، اس طرح کہ اس حج میں نہ فحش کلامی ہواورنہ ہی حکم عدولی، وہ حج کے سفرسے ایساواپس ہوتاہے جیسے اس دن تھاجس دن پیداہواتھا۔(مشکوٰۃ)یعنی جس طرح پیدائش کے وقت معصوم بچے پرگناہ یالغزش کاکوئی اثرنہیں ہوتا،اسی طرح رضائے الٰہی کے لئے حج کرنے والے کوتمام برائیوں سے پاک کردیاجاتاہے۔حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں، نبی کریم ؐ نے ارشادفرمایا:حاجی کی سفارش اپنے اقرباء میں سے چارسوآدمیوں کے حق میں مقبول ہوگی۔(بزار،ترغیب)
حضرت انس ؓ سے مروی ہے کہ سرکاردوعالمؐ نے فرمایا:حج وعمرہ کرنے والے اللہ کے مہمان ہیں،وہ جوسوال کرتے ہیں،ملتاہے،جودعاکرتے ہیں، قبول ہوتی ہے،جوخرچ کرتے ہیں، اس کابدل پاتے ہیں،اورایک درہم خرچ کرنے کاثواب دس لاکھ ملتاہے۔ (مسندبزار،ترغیب)۔اگرکسی کے پاس استطاعت موجودہو،یعنی مکّہ تک آنے جانے کے سفرکاخرچ اورکھانے پینے کاانتظام کرسکتا ہو،پھر بھی وہ اس فریضے میں کوتاہی کرے تواس کے لئے قرآن وحدیث میں سخت تنبیہ آئی ہے۔ایک حدیث میں نبی  کریم ؐ فرماتے ہیں:جس شخص کے پاس اتناخرچ ہواورسواری کاانتظام ہوکہ وہ بیت اللہ شریف جاسکے اورپھر وہ حج نہ کرے توکوئی فرق نہیں، اس بات میں کہ وہ یہودی ہوکرمرے یانصرانی ہوکر۔(بیہقی)۔کس قدرسخت تنبیہ ہے کہ حج نہ کرنے پریہودی یاعیسائی ہونے کی حالت میں مرجانے کی وعیدسنائی گئی ہے۔شاہ ولی اللہ محدث دہلویؒ نے لکھاہے کہ تارکِ حج کویہودونصاریٰ کے ساتھ تشبیہ اس لئے دی گئی کہ یہودونصاریٰ نمازپڑھتے تھے، لیکن حج نہیں کرتے تھے۔بہت سے مردوں اور عورتوں پرحج فرض ہوتاہے، لیکن وہ دنیا کے دھندوں، مصروفیات اور اولاد کی شادی کابہانہ بنائے رہتے ہیں اورحج کاارادہ ہی نہیں کرتے،پھربسااوقات رقم ختم ہوجاتی ہے یاموت آجاتی ہے اور زندگی بھرحج نصیب نہیں ہوتااوروہ سخت گناہ گار ہو کر دنیا سے جاتے ہیں۔اس لئے حج فرض ہوجانے کی صورت میں اس کی ادائیگی میں جلدی کرنی چاہئے، کیونکہ موت کاکوئی بھروسا نہیں کہ کس لمحے آجائے اورمہلت ختم ہوجائے۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
اودھم پور میں 5 ماہ میں 2 کروڑ روپیوں کی منشیات ضبط، 62 اسمگلر گرفتار:پولیس
تازہ ترین
میلہ کھیر بھوانی کے لئے سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں:آئی جی پی کشمیر
تازہ ترین
دہشت گردوں کے ذریعے ’’پراکسی وار‘‘ کیا گیا تو گھر میں گھس کر ماریں گے :نریندر مودی
برصغیر
آپریشن سندور دہشت گردوں کے خلاف کامیاب ترین مہم ، گولی کا جواب ملے گاگولی سے: مودی
برصغیر

Related

کالممضامین

مشتاق احمد بٹ کی تصنیف Flames of Soil میری نظر میں تجزیہ

May 30, 2025
کالممضامین

’’واردات‘‘ — دیہی زندگی کا آئینہ، کرشن چندر کے تخلیقی قلم سے تبصرہ

May 30, 2025
کالممضامین

علامہ آغا سید محمد باقر الموسوی الصفوی | علم، عرفان اور خدمت کا عظیم سفر

May 30, 2025
کالممضامین

جوہری ہتھیاروں کا پھیلائودُنیابھرکے لئے تباہ کُن! | چین پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی، جنگ کی صورتحال جاری ؟ حال و احوال

May 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?