سرینگر//فریضہ حج ادا کرنے کے بعد سعودی عرب سے زائرین حج کا پہلا قافلہ 7ستمبر کو سرینگر پہنچ رہا ہے ۔صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے جمعہ کو افسران کی ایک میٹنگ میںحجاج کی واپسی کے لئے انتظامات کاجائزہ لیا۔میٹنگ میںڈپٹی کمشنر بڈگام،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسرینگر،آئی جی ٹریفک،ڈی آئی جی سینٹرل،آر ٹی او کشمیر ،پی ایچ ای ،پی ڈی ڈی اوریو ای ای ڈی کے انجینئر ،جوائنٹ کمشنر ایس یم سی ،چیف میڈیکل آفیسر ،جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن،کسٹم آفیسر ،منیجر ائر پورٹ اتھارٹی ،جموں وکشمیر بنک لمیٹیڈ کے نمائندے ،اسسٹنٹ کمشنر اورڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ سعودی عرب سے سرینگر ہوائی اڈے تک حجاج کی اڑانیں 7ستمبر سے 15ستمبر تک جاری رہیں گی۔ہر روز420عازمین پر مشتمل 2اڑانیںشام 4.15بجے اور5.35بجے سرینگر پہنچاکریں گی۔میٹنگ کے دوران حج اڑانوں ،ریسپشن ،اڑانوں کی آمد کے اوقات،سامان کو لے جانے اورآبِ زم زم کے علاوہ عازمین کے لئے ٹرانسپورٹ سہولیات کی دستیابی کے سلسلے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔صوبائی کمشنر نے متعلقہ افسران کو حج ہاﺅس بمنہ میں طبی سہولیات ،فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز ،صفائی ستھرائی ،ٹرانسپورٹ سہولیات اورسلامتی اقدامات کو یقینی بنانے کے علاوہ پبلک ایڈریس سسٹم کو نصب کرنے کی ہدایت دی۔صوبائی کمشنر نے کہا کہ عازمین کے قریبی رشتہ داروں کوائر پورٹ میںداخل ہونے کے لئے ملٹی کلر پاس فراہم کئے جائیں گے اورحجاج کے لئے صرف ایک ہی گاڑی کو حیدر پورہ سے ائر پورٹ تک جانے کی اجاز ت دی جائے گی جس میں ڈرائیور کے علاوہ صرف ایک رشتہ دار کو ائر پورٹ آنے کی اجازت ہوگی۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ ائر پورٹ میں اضافی 80ہوم گارڈس تعینات کئے جائیں گے جبکہ حج ہاﺅس میں 20گارڈس کی تعیناتی ہوگی۔قہوہ ائرٹرانسپورٹ کمپنی حج ہاﺅس میں 10گاڑیوں کو دستیاب رکھے گی جب کہ جموں وکشمیر بنک کی طرف سے عازمین کو ہوائی اڈے پر طعام فراہم کیا جائے گا۔