سرینگر//زیندار محلہ حبہ کدل میں ایک خاتون اپنی بچی سمیت لاپتہ ہوئی ہے ۔پولیس نے مان بیٹی کی بازیابی کیلئے عوام سے مدد طلب کی ہے۔پولیس سٹیشن شہید گنج کو محمد حسین خان ولد محمد شفیع ساکن زیندار محلہ حبہ کدل کی جانب سے ایک تحریری رپورٹ موصول ہوئی جس میں مذکورہ نے کہا کہ ان کی اہلیہ نصرت حسین جسکی عمر26سال اور بیٹی فاطمہ جسکی عمر 06 سال ہے، 08 فروری سے لاپتہ ہے۔ جس پر پولیس اسٹیشن شہید گنج میںگمشدہ رپورٹ اندراج کرکے مذکورہ ماں بیٹی کی تلاش شروع کی ۔پولیس نے اس سلسلے میں کہا کہ اگر کسی شخص کو مذکورہ گمشدہ ماں بیٹی کے بارے میںکوئی علمیت ہو تو بذیل نمبرات ۔9596222550,9596222551,01942477568 یا پھر ڈائل 100پر رابطہ کریں ۔