سرینگر//حبک ریسویئنگ اسٹیشن میں نصب فیڈر نمبر 2 سے ملہ باغ،حافظ باغ،عمر کالونی اے، حبک، کشمیر یونیورسٹی کے زکورہ کیمپ، مسجد شریف چہاریار،رنگہ پورہ کوکر باغ،بورا کالونی،عمر کالونی سمیت دیگر علاقوں کو برقی رو فراہم ہوتی ہے تاہم مقامی آبادی کہا کہ ہزاروں لوگ گزشتہ چار روز سے بجلی کے سنگین بحران سے دوچار ہوگئے ہیں۔کوکر باغ کے جہانگیر احمد ڈار نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ "سردیوں کے ایام شروع ہونے کے ساتھ ہی محکمہ بجلی نے بجلی سپلائی کا شیڈول جاری کردیا تھا تاہم حبک ریسویئنگ اسٹیشن کے فیڈر نمبر 2 سے جن علاقوں کو برقی رو فراہم کی جاتی ہے،ان میں غیر اعلانیہ بجلی کٹوتی کا شیڈول نافذ کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے پچھلے چند روز سے ان علاقوں میں گھنٹوں بجلی غائب کردی جاتی ہے۔ محکمہ بجلی کے ایگزیکٹو انجینئر فاروق احمد نے کہا کہ فیڈر میں کچھ تیکنیکی مسائل پیدا ہوگئے تھے جسے درست کردیا جائے گا جس کے بعد ان علاقوں کو ترتیب کے مطابق بجلی فراہم ہوگی ۔