سرینگر//وادی میں سڑک کے مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دودیگر زخمی ہوئے۔تفصیلات کے مطابق حبک حضرت بل سرینگر ڈک پارک کے نزدیک موٹر سائیکل زیر نمبر JK01AE/4601 حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار سہیل احمد متو ولد جاوید احمد اور ساتھی سوار عمر یوسف وانی ولد محمد یوسف وانی ساکنان نور باغ سرینگر شدید طور زخمی ہوئے جن کو علاج ومعالجہ کیلئے سکیمز صورہ منتقل کیا جہاں پر موٹر سائیکل سوار زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڈ بیٹھا ۔ضروری لوازمات کے بعد نعش کو وارثان کے سپرد کیا گیا۔ ادھر عشمقام پُل اننت ناگ کے نزدیک ایک سکورٹی زیر نمبر DL95AY/5533 جسکو عارف احمد گنائی ولد محمد مقبول گنائی ساکن عشمقام چلا رہا تھا نے ایک راہگیر خاتون جوہرہ بیگم زوجہ عبدالرحمان کھانڈے ساکن سالیہ کو ٹکر مار کر زخمی کر لیا جس کو علاج ومعالجہ کیلئے اسپتال منتقل کیا ۔پولیس نے کیس اندراج کرکے کاروئی شروع کی ۔ سڑک کے ایک اورحادثے میں مومن آباد بٹہ مالو کے نزدیک ایک ائی ٹن کار زیر نمبرJK03B/2261 نے ایک رہگیر غلام حسن صوفی ساکن باران پتھر کو ٹکر مار کر زخمی کر لیاجس کو علاج ومعالجہ کیلئے بون اینڈ جوینٹ اسپتال منتقل کیا ۔دریں اثناء بونیار اوڑی سے نمائندے ظفراقبال کے مطابق بونیار اوڑی میں چونا فیکٹری کا ٹپرحادثے کا شکارہوا جس کے نتیجے میںاس کاڈرائیور لقمہ اجل بن گیاجمعرات کو تحصیل بونیار کے بگنہ سلام آباد گاوں میںمقامی چونا فیکٹری کا ٹپرحادثے کا شکار ہوا جس دوران ٹرک ڈرائیور لقمہ اجل بن گیا۔ایس ایچ او بجہامہ بونیار عنایت اللہ خان نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ٹرک زیر نمبر0 JK05C984جو بگنہ سلام آبادگاوں میں چونا کھان سے چونا بر کر چونا فیکٹری کی طرف جا رہا تھا اور راستے میں ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر دو سو میٹر نیچے کھائی میں گر گیاجس کے نتیجے میں ڈرائیور شدید زخمی ہو تھا جسکو علاج کے لئے سرینگر منتقل کیا گیا تھا مگر زخموں کی تاپ نہ لاکر راستے میں ہی دم توڑ بیٹھا۔ڈروئیور کی شناخت سجاد احمد مغل ساکنہ دردکوٹ اوڑی کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر مزید کاروئی شروع کردی ہے۔دریں اثناء رنبیر پورہ کہری بل مٹن میں جمعرات کی صبح اُس وقت اتھل پتھل مچ گئی جب ایک تیز رفتار ایل پی ٹرک زیر نمبرJK18/0467اچانک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوا۔عینی شاہدین کے مطابق ٹرک تیز رفتاری سڑک کے کنارے دو دکانوں کے ساتھ جا ٹکرایا جس کے باعث دو دکاندار محمد یعقوب خان ولد مرحوم مبارک احمد خان ساکن رنبیرپورہ اور غلام رسول ڈار ولد غلام حسن ساکن کنگن ہال اچھہ بل بری طرح سے زخمی ہوئے۔دونوں کو خون میں لت پت حالت میں ضلع اسپتال اننت ناگ پہنچایا گیا جہاں سے محمد یعقوب کو انتہائی تشویشناک حالت میں صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ منتقل کیا گیا۔محمد یعقوب کچھ دیر تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔اس واقعہ میں دونوں دکانوں کے ساتھ ساتھ دکانوں کے باہر کھڑی ایک ماروتی کار کو بھی شدید نقصان پہنچا۔