سرینگر//کلچرل اکیڈیمی کے سمینار ہال لال منڈی میں کل منعقدہ ایک تقریب پر جسمانی طور نحیف آسیہ اشرف قاری کو خطاطی کے فن میں قابل قدر کام کے صلے میں ایوراڈ دیا گیا ۔انہیں یہ ایوارڈ چھتہ بل کے کشمیری شاعرحامی کشمیری کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب پر دیا گیا ۔اس موقعہ پر حامی کشمیری کی ایک کتاب کی رسم رونمائی بھی انجام دی گئی اور کئی ادیبوں اور قلمکاروں کو ایوارڈ دئے گئے ۔ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں آسیہ اشرف قاری بھی شامل تھیں جنہوں نے جسمانی طور نحیف ہونے کے باوجود کاخطاطی کے فن میں زبردست محنت کرکے قابل لحاظ مقام حاصل کیا ہے۔