عظمیٰ نیوز سروس
جموں//پولیس ہیڈ کو ارٹرس جموں میں حال ہی میں ترقی پانے والے منسٹیرئل ایگزیکیٹیوکاڈرسے وابستہ3 افسران کے کندھوں پر ڈی وائی ایس پی کے رینک سجائے گئے۔۔تقریب میںاے ڈی جی پی( ہیڈ کوارٹرس و کوار ڈی نیشن )پی ایچ کیو ایم کے سنہا،آئی جی پی( ہیڈ کوارٹرس و سی آئی وی)بی ایس توتی کے علاوہ اے آئی جی (پر سنل )پی ایچ کیو وریندر سنگھ منہاس بھی موجود تھے ۔ ڈی جی پی آر آر سوین نے جن افسران کے کندھوں پر رینک سجائے اُن میں کیول کمار، محمد یاسین اور شری عبدالغنی کوچھے شامل ہیں۔پولیس سر براہ نے ترقی پانے والے افسران اور ان کے اہل خا نہ کو مبارکباد دیتے ہو ئے ان کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہو ئے امید ظاہر کی کہ یہ افسران مستقبل میں بھی محنت اور لگن سے اپنے کام کو جاری رکھیں گے۔