عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//جوائنٹ ڈائریکٹر باغبانی کشمیر کی سربراہی میں ایک ٹیم نے کل بڈگام کے ژالہ باری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔یہ دورہ محکمہ کی جانب سے شدید موسمی واقعہ پر فوری ردعمل کا حصہ تھا۔حالیہ ژالہ باری سے باغات میں کی فصلیں متاثر ہوئیں۔ ٹیم نے متاثرہ لوگوں سے بات چیت کی اورتباہ شدہ باغات کا معائنہ کیا اور فوری تکنیکی مدد کی یقین دہانی کرائی۔جوائنٹ ڈائریکٹر نے کسانوں کو SKUAST سپرے کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔انہوںنے گوپال پورہ میں فروٹ پلانٹ نرسری کا بھی دورہ کیااور نرسری کے آپریشنز اور انفراسٹرکچر کا جائزہ لیا۔