حالات معمول پر لانے کی باتیں کرنے والے ہی قتل عام کے سہولت کار:حریت (گ)

Kashmir Uzma News Desk
4 Min Read
 سرینگر//حریت کانفرنس(گ) نے بی جے پی لیڈر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے بیان جس میں موصوف نے کہا کہ مرکزی حکومت وادی میں حالات معمول پر لانے کے لیے اقدامات اُٹھارہی ہے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تشدد اور زیادتی سے حالات معمول پر نہیں لائے جاسکتے ہیں۔ حریت نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سے جُڑا ہوا لوگوں کا Sentiment کو نہ ماضی میں خوف وحراس سے ختم کیا گیا اور نہ مستقبل میں یہاں کے عوام حق وصداقت پر مبنی جدوجہد سے دستبردار ہوں گے۔ حریت نے کہا کہ ماضی میں یہ دیکھا گیا ہے کہ جب بھی حکومت کی طرف سے لوگوں پر دباؤ کیا گیا ایک فطری ردّعمل دیکھنے کو ملا ہے اور یہاں کے لوگ اب سیاسی طور بالغ النظر ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ بھارتی حکومت اپنے ریاستی گماشتوں سے مل کر اشتعال کے ذریعے یہاں کی حقیقی آواز کو دہشت گرد اور ان کی کردار کُشی میں لگی ہوئی ہے جس سے ان کو محض رسوائی اور کچھ حاصل نہیں ہوسکتا۔ بیان میں کہا گیا کہ جب تک نہ حکومت ہندوستان آنجہانی پنڈت جواہر لعل نہرو کا کیا ہوا وعدہ عملایا نہ جائے اور فورسز کو لگام نہ لگائی جائے صورتحال دن بدن خراب ہوتی جائے گی۔ حریت نے اپنے بیان میں کہا کہ کشمیریوں کے قتلِ عام کو سہولیت کار پی ڈی پی حکومت ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ حالات معمول پر لانے پر باتیں کرنے والوں کی جانب سے کشمیریوں کی نسل کُشی کی جارہی ہے اور گزشتہ ایک سال میں سینکڑوں کشمیریوں کو بڑی بے دردی اور بے رحمی سے ایک منصوبہ بند پروگرام کے تحت ہلاک کئے جاچکے ہیں۔ 9کشمیری راہنماؤں کی NIAکے ذریعے تحقیقات پر اپنے بیان میں حریت نے کہا کہ حریت راہنماؤں کے متعلق کردار کُشی بھارتی سرکار کا اصل ہدف ہے اور فرضی کیسوں میں پھنسانے کے لیے اصل میں عدالتی ٹرائیل کے بجائے میڈیا ٹرائیل چلائی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کشمیر میں بُری طرح سے ناکام ہوچکی ہے اور اپنی اس رسوائی کو چھپانے کے لیے حریت راہنماؤں کے خلاف میڈیا ٹرائیل چلائی جاتی ہے، تاکہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے عالمی نظر ہٹائی جاسکے اور عالمی سطح پر کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی اس جدوجہد کو Money Launderingاور دہشت گردی کا نام دیا جاسکے۔ حریت کانفرنس نے عالمی برادری کی بھی اس بات پر نکتہ چینی کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ NIAکے ذریعے ریاستی دہشت گردی پر خاموش رہنا مجرمانہ فعل ہے، جس کا بھارت بھرپور فائدہ اٹھارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند نے ریاستی عوام کے خلاف NIAکے ذریعے جنگ جیسی صورتحال پیدا کی ہے جس کے خلاف فطری ردّعمل ظاہر سی بات ہے۔ حریت کانفرنس نے دیوندر سنگھ بہل کے بچوں اور گھروالوں کو NIAکے ذریعے حراساں کرنے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ 
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *