لاہور// قومی سیاست میں قدم رکھنے والی کالعدم جماعت الدعوة کی ذیلی سیاسی جماعت ملی مسلم لیگ (ایم ایم ایل) نے لاہور میں باقاعدہ طور پر اپنے پہلے دفتر کا افتتاح کردیا۔ایم ایم ایل کے پہلے دفتر کے افتتاح کے بعد جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کے مختلف مقامات کا دورہ بھی کیا۔خیال رہے کہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 120 لاہور پر شریف خاندان کے سیاست میں آنے کے بعد سے اب تک پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی کامیابی حاصل کرتی رہی ہے۔حافظ سعید نے لاہور کے موہنی روڈ پر این اے 120 کے دفتر کا افتتاح کرتے ہوئے مقامی افراد سے ان کے مسائل بھی سنے۔یاد رہے کہ ایم ایم ایل کو الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے بطور سیاسی جماعت کے اندراج کی منظوری ملنا اب بھی باقی ہے۔وفاقی وزارتِ داخلہ نے ایم ایم ایل کی رجسٹریشن کی مخالفت کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ یہ ایک کالعدم تنظیم کی سیاسی جماعت تاہم اسے قومی سیاست کا حصہ نہیں بنایا جائے۔حافظ سعید کے حلقے میں دورے کے دوران عوام کی بڑی تعداد نے قصور پورہ، چوہدری پارک اور آو¿ٹ فال روڈ پر شاندار استقبال کیا اور ان پر گل پاشی کی۔