عظمیٰ نیوزسروس
جموں//ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن، جموں نے ایک سرکیولر جاری کیا ہے جس میں تمام چیف ایجوکیشن آفیسروں اورڈرائنگ اینڈ ڈبرسنگ آفیسروںو اداروں کے سربراہوں کو یہ یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے کہ جموںوکشمیر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پورٹل یا بائیو میٹرک اٹینڈنس پورٹل پر حاضری کی تصدیق کیے بغیر کسی بھی ملازم کی تنخواہ جاری نہ کی جائے۔چیف اکائونٹس آفیسر نظامت تعلیم جموں کی جانب سے جاری کئے گئے سرکیولر میں کہاگیاہے کہ سبھی ملازمین خا ص کر اساتذہ کی حاضری لازمی ہے تاکہ دیہی اورپسماندہ علاقوںکے سرکاری سکولوں میںجوابدہی ،معیاری تعلیم اور یکساں تعلیمی نتائج حاصل کئے جاسکیں۔سرکیولر میں کہاگیا ہے کہ تمام چیف ایجوکیشن آفیسروں اورڈرائنگ اینڈ ڈبرسنگ آفیسروںو اداروں کے سربراہوں کو یہ یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے کہ جموںوکشمیر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پورٹل یا بائیو میٹرک اٹینڈنس پورٹل پر حاضری کی تصدیق کیے بغیر کسی بھی ملازم کی تنخواہ جاری نہ کی جائے۔اس کے علاوہ ہر ادارے کا سربراہ اپنے ملازم کو جموںوکشمیر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پورٹل یا بائیو میٹرک اٹینڈنس پورٹل پر ویری فائی کرے اور سبکدوش ملازمین کو کامن پول میں رکھاجائے۔