ہندوارہ//ہندوارہ پولیس نے جمعہ کو اس ڈرائیور کو گرفتا رکر کے اس کے خلاف کیس درج کیا جس نے دو روز قبل ڈگری کالج ہندوارہ کے نزدیک کولنگام کے ایک 26سالہ نوجوان کو ٹکر مار دی جو اسپتال پہنچنے سے قبل ہی راستے میں دم تو ڑ بیٹھا ۔سب ڈویژنل پولیس آفیسر شبیر احمد خان نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ دو روز قبل ڈگری کالج ہندوارہ کے نزدیک ہندوارہ کپوارہ شاہراہ پر ایک تیز رفتار گا ڑی نے کولنگام کے26سالہ نوجوان ہارون رشید خان کو ٹکر مار دی اور خود فرار ہوا ۔انہو ں نے بتا یا کہ ہارو ن رشید زخمو ں کی تاب نہ لاکر دم تو ڑ بیٹھے جس کے بعد پولیس نے فرار ڈرائیور کی تلاش شروع کی ۔پولیس آفیسر نے بتا یا کہ ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر پولیس نے اس گا ڑی اور ڈرائیور کا پتہ لگایا جس نے ہارو ن کو ٹکر مار دی تھی اور جمعہ کو پولیس نے سکار پیو گا ڑی کے ڈرئیوار جا وید احمد خان ولد محمد یوسف خان ساکن طوتی گنڈ ہندوارہ کو گرفتار کیا اور اس کے خلاف ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 362/,17US279.304Aدرج کر کے تحقیقات شروع کر دی ۔