سرینگر //بجبہاڑ ہ میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گیا جبکہ لرو گام ترال میں سڑک حادثے میں دو شہری زخمی ہو گئے ۔اننت ناگ ضلع کے بجبہاڑہ علاقے میںحادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیررفتار دمپر اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار شہری زخمی ہو گیا ۔ انہوںنے کہا کہ مقامی لوگوںنے زخمی شہری کو فوری طو رپر اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے علاج کیلئے سرینگر منتقل کیا ۔زخمی کی شناخت سبزار احمد وانی ولد محمد مقبول وانی ساکنہ دیلگام اننت ناگ کے طور پر کی گئی ہے۔ادھر لرو گام ترال میں جمعہ کو پیش آئے ایک سڑک حادثے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کی شناخت عاشق احمد اور سہیل احمد کے بطور ہوئی ہے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ سفر کررہے تھے کہ لارگام کے مقام پر گاڑی کا کنٹرول ختم ہوگیا جس کے نتیجے میں دونوں افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگ اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچے اور دونوں کو سب ڈسٹرکٹ اسپتال ترال منتقل کیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ایس ڈی ایچ ترال کے ڈاکٹروں نے بعد میں دونوں زخمیوں کو ان کی حالت کی سنگینی کا اندازہ لگانے کے بعد خصوصی علاج کیلئے سرینگر ریفر کر دیا۔