سرینگر//وادی میں بجلی کی ترسیلی لائنوں کی مرمت کے دوران ہونے والے حادثات اور بجلی ملازمین کے دیرینہ مطالبات کو منوانے کیلئے 15مارچ سے بجلی کے ملازمین نے ہڑتال پر جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ الیکٹرک ایمپلائمنٹ یونین کے صدر عبدالسلام راجپوری نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ یونین نے فیصلہ لیا ہے کہ 15مارچ سے بجلی کے تمام ملازمین ہڑتال پر رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اس ہڑتال کے دوران وادی میں محکمہ کی لاپرواہی کے نتیجے میں پیش آنے والے حادثات اور ملازمین کے دیرینہ مطالبات شامل ہوں گے ۔