جاوید اقبال
مینڈھر // 19اگست کو صبح تقریباً 10بج کر 12منٹ پر فرنٹ لائن ڈیوٹی پوائنٹ پر تعینات ایک اہلکار ڈیوٹی کے دوران ہتھیار صاف کرتے وقت حادثاتی فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہو گیا۔ اس واقعے میں دو گولیاں چلیں جن میں سے ایک اہلکار کے پاؤں کے انگوٹھے میں لگی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا۔واقعے کی اطلاع فوراً متعلقہ کمان افسران کو دی گئی، جس کے بعد زخمی اہلکار کو فوری طور پر نزدیکی طبی مرکز منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی علاج فراہم کیا گیا۔ اہلکار کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق معاملے کی جانچ شروع کر دی گئی ہے تاکہ حادثے کی اصل وجوہات کا پتہ چلایا جا سکے۔