عظمیٰ نیوز سروس
راجوری// حکام نے منگل کو بتایا کہ جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میں حادثاتی طور پر رائفل فائر میں ایک فوجی کی موت ہو گئی۔ حکام نے بتایا کہ راجوری ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی)پر تعینات ایک فوجی اہلکار پیر کی شام غلطی سے اس کا ہتھیار چل جانے سے ہلاک ہو گیا۔ “یہ واقعہ دیر شام پیش آیا جب فوج کی ایک ٹیم آگے کی جگہ پر معمول کی ڈیوٹی پر تھی۔ “فوجی کا ہتھیار غلطی سے چل گیا اور اسے گولی لگی۔حکام نے بتایا کہ “انہیں فوری طور پر آرمی میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا، لیکن وہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔”