سری نگر//جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں منگل کو ایک کیمپ میں صفائی کے دوران ایک فوجی کی سروس رائفل مبینہ طور پر غلطی سے چل جانے کے بعد زخمی ہو گیا۔
سرکاری ذرائع کے حوالے سے خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ یہ واقعہ منگل کی صبح بہی باغ کولگام میں فوج کے 34 آر آر کیمپ میں پیش آیا۔
زخمی سپاہی کی شناخت وشنو کے نام سے ہوئی ہے جسے علاج کے لیے فوج کے 92بیس ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔