اوڑی// لائن آف کنٹرول پر ایک فوجی اہلکار گرینیڈ دھماکے میں ہلاک ہوا ہے۔اتوار کو اوڑی کے حاجی پیر سیکٹر میں کنٹرول لائن پر واقعہ ہندستانی فوج کی رستم چوکی میں موجود ایک فوجی اہلکار اپنے ہی ہاتھ میں گرینیڈ پھٹنے سے ہلاک ہو گیا۔پولیس نے بتایا کہ رستم چوکی میں 4 گڑوال رجمنٹ سے وابستہ سپاہی کلدیپ سنگھ راوت بیلٹ نمبر 4092433این اس وقت ہلاک ہو گیا جب اسکے اپنے ہی ہاتھ میں گرینیڈ پھٹ گیا۔بعد میںفوجی اہلکار کی لاش فوجی ہیڈ کوارٹر رامپور بونیار منتقل کی گئی۔