بارہمولہ//حاجی بل بارہمولہ میں نصب 2 بجلی ٹرانسفارمر خراب ہونے کے نتیجے میں مقامی آبادی پچھلے دس روز سے گھپ اندھرے میں ہے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق پوش باغ اور ریشی محلہ کے دو بجلی ٹرانسفارمر دس روز قبل خراب ہوئے ،جس کے بعد انہیں ٹھیک کرانے کیلئے ورکشاب لیا گیا تاہم دونوں ٹرانسفارمروں کو ابھی تک علاقے میںواپس نہیں لایا گیا ہے۔لوگوں نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں100 کے بجائے 250 کے وی ٹرانسفارمر نصب فراہم کئے جائیں تاکہ انہیں بار بار مشکلات کاسامنا نہ کرنا پڑے۔اس سلسلے میں محکمہ پی ڈی ڈی کے اسسٹنٹ ایگزیکیٹوانجینئر شکیل احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ایک ٹرانسفارمر کو ٹھیک کرانے کیلئے پانپور روانہ کیا گیا ہے جبکہ دوسرے ٹرانسفارمر کے کچھ اوزار خراب ہیں اور اُمید ہے کہ دو نوں ٹرانسفارمر جلد ٹھیک ہوکر نصب کیا جائے گا۔