بانڈی پورہ //حاجن بانڈی پورہ میں کریک ڈائون کے دوران مظاہرین اور فورسز میں جھڑپیں ہوئیں۔اس دوران سابق وزیر کے قافلے پر بھی پتھرائو کیا گیا۔حاجن کے کوچک محلہ کو فورسز نے صبح سویرے محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کی۔ اس دوران نوجوانوں نے گھروں سے نکل کر فورسز پرزبردست پتھراؤ کیا ۔اس موقعہ پر انہیں منتشر کرنے کیلئے شلنگ کی گئی۔عینی شاہدین کے مطابق جب فورسز محاصرہ ختم کرنے کے بعد واپس جانے لگے تو محمد امین کے صحن میں انکی گاڑی کی توڑ پھوڑکی گئی اور شیشے چکنا چوکئے گئے۔ دریں اثنا عینی شاہدین کے مطابق سوناواری کے ایم ایل اے ایڈووکیٹ محمد اکبر لون جب بانیاری میںجلسے کو خطاب کرنے کے بعد حاجن پل پر پہنچے تو انکے قافلے پر نوجوانوں نے پتھراؤ کیا ، البتہ کوئی زخمی نہیں ہوا۔