بانڈی پورہ //کھوسہ محلہ حاجن بانڈی پورہ میں شبانہ چھاپوں کے دوران ایک بزرگ شہری سمیت3افراد کو گرفتار کیا گیا۔مقامی لوگوں کے مطابق75برس کے شہری حاجی سنااللہ بٹ،محمد عامر پرے اور غلام قادر ڈار کو فورسز نے شبانہ کارروائی کے دوران حراست میں لیا۔چھاپوںکے دوران مقامی نوجوانوں اور فورسز کے مابین شدید جھڑپ ہوئی ۔ مظاہرین نے فورسز پر شدید پتھرائو کیا اور جواب میں فورسز نے آنسو گیس اور پاواشل داغ کرسنگ باری کرنے والوں کو منتشر کیا ۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ ان افرادکی گرفتاری حالیہ دنوں میں جنگجومخالف آپریشن اورایک مہلوک جنگجوکی آخری رسومات کے دوران ہوئے احتجاجی مظاہروں کے تحت عمل میں لائی گئی ہے ۔ 75سالہ ثناء اللہ بٹ کے بیٹے محمدافضل نے بتایاکہ اُن کامعمروالدکئی امراض میں مبتلاء ہے ،اوروہ اکثربیمارہی رہتاہے۔مقامی پولیس نے ان گرفتاریوں کے بارے میں لاعلمی ظاہرکی ہے۔