عظمیٰ نیوز سروس
بانڈی پورہ //سوناواری MLAایڈوکیٹ ہلال اکبر لون نے ہفتہ کو ضلع بانڈی پورہ کے حاجن قصبے میں ایک جدید ترین کوآپریٹو فروٹ پارلر کا افتتاح کیا۔ .ایم ایل اے نے علاقے کے زرعی منظر نامے کو تبدیل کرنے میں اس طرح کے منصوبوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پارلر نہ صرف کسانوں/مقامی افراد کو اپنی پیداوار فروخت کرنے کا پلیٹ فارم فراہم کرے گا بلکہ جدید پیکیجنگ، پروسیسنگ اور برانڈنگ کے ذریعے قیمت میں اضافہ بھی کرے گا۔ایم ایل اے نے کوآپریٹیو سوسائٹیز بانڈی پورہ کے ڈپٹی رجسٹرار کو سوناواری علاقے میں بیداری کیمپ منعقد کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو سرکاری اسکیموں کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ضروری ہے تاکہ وہ مکمل طور پر مستفید ہو سکیں اور پائیدار معاش کو محفوظ بنا سکیں۔