عازم جان
بانڈی پورہ //حاجن میں ایک کمسن نہر میں ڈوب کر لقمہ اجل بن گیاجس کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا ۔ حاجن کے خسر پور ہ گائوں میں جمعہ کی صبح اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب ایک کمسن بچہ نہر میں ڈوب کر موت کی آغوش میںچلا گیا ۔ عینی شاہدین نے کہا کہ جمعہ کو ایک دل دہلا دینے والے واقع میں ایک تین سالہ کمسن نہر میں ڈوب گیا۔انہوں نے کہا کہ بچے کی شناخت ثاقب احمد وار ولد شہناز احمد وار ساکن خسر پورہ حاجن کے بطور ہوئی ہے۔کمسن بچے کو فوری طور پر کمیونٹی ہیلتھ سینٹر حاجن لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔اس دوران جونہی علاقے میں اس کی نعش پہنچائی گئی تو وہاں صف ماتم بچھ گئی ۔