بانڈی پورہ //حاجن میں فوج کی گشتی پارٹی پر نوجوانوں نے اس وقت شدید پتھراﺅ کیا جب انہیں اس بات کا شبہ ہوا کہ فورسز اہلکار کریک ڈاﺅن کرنے جارہے ہیں۔عین شاہدین کے مطابق13آر آرکی گشتی پارٹی بنگر محلہ اور پرے محلہ سے گزرہی تھی تو اس دوران مشتعل افراد نے زبردست سنگ باری کی ۔ جواب میں فورسز نے ٹیر گیس کے گولے داغے جس سے بھگدڑ مچ گئی اور دکانیں بند ہو گئیں ۔ مقامی لوگوں کے مطابق کئی نوجوانوں کوپیلٹ بھی لگے لیکن پولیس نے اس دعوے کو مسترد کیا ۔