بانڈی پورہ//حاجن اور شاہ گنڈ سوناواری بانڈی پورہ میں شبانہ چھاپوں کے دوران بانڈی پورہ پولیس اور 13 آر آر نے مشترکہ کارروائی کر کے 6 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق فوج اور پولیس نے میر محلہ حاجن اور بنہ محلہ حاجن میں شبانہ چھاپوں کے دوران عبدالغنی سمیت تین افراد کوحراست میں لیا۔اس کے بعد شاہ گنڈ میں تین مکانوں کو تلاشی لیکر تین افراد کو حراست میں لیا گیا۔ علاقے میں بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا سلسلہ دراز کرنے پر زبردست ناراضگی پائی جارہی ہے۔