سرینگر//کرائم برانچ کشمیر کی طرف سے پیر کو جے کے پروجیکٹ کنسٹرکشن کارپوریشن کے مختلف افسران کے گھروں پر مالی بے ضابطگیوں کے سلسلے میں چھاپے ڈالے گئے۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق یہ چھاپے سرینگر اور پانپور میں چار مقامات پر ڈالے گئے اور چاروں مقامات پر تلاشیاں لی گئیں۔
یہ چھاپے کرائم برانچ پولیس سٹیشن کشمیر میں درج ایف آئی آر نمبر2کے سلسلے میں درج کیس کے سلسلے میں ڈالے گئے۔
یہ کیس جے کے پروجیکٹ کنسٹرکشن کارپوریشن میں بھاری مالی بے ظابطگیوں کے سلسلے میں درج ہے جس کے مطابق سرکاری خزانے کو بھاری نقصان سے دوچار کیا گیا۔