عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//آکاش بائی جوس جموں کشمیر پریمئر لیگ (جے کے پی ایل)افتتاحی مقابلے میں کشمیر یونیورسٹی نے سلطان ویریٔرز بارہمولہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کشمیر یونیورسٹی کی ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے۔ صریر ایوب نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 30 گیندوں پر 50 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
عظیم راتھر گیند کے ساتھ سلطان ویرئرز کے اسٹار تھے، جنہوں نے 2 اہم وکٹیں حاصل کیں۔سلطان ویرئرز نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 136 رنز کا ہدف صرف 11.2 اوورز میں حاصل کر لیا۔ وسیم کاچرو اننگز کے ہیرو کے طور پر سامنے آئے۔
انہوں نے محض 22 گیندوں پر 50 رنز بنائے۔جے کے پی ایل کے دوسرے میچ میں ایلیگنٹ اسٹرائیکرز کا مقابلہ بی ٹی سی کے خلاف ایک ہائی اسکورنگ مقابلے میں ہوا۔ ایلیگینٹ اسٹرائیکرز نے مقررہ 20 اوورز میں 191 رنز کا شاندار مجموعہ ترتیب دیا، جس میں شاہد نے 26 گیندوں پر 48 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔تاہم بی ٹی سی پیچھے نہیں ہٹی، ایک دلیرانہ مقابلہ کیا اور اپنے 20 اوورز میں 179 رنز بنائے۔