جموں/جے کے ٹی ڈی سی کی طرف سے جموں میں دس روزہ ہریسہ فیسٹول شروع ہوا جس سے جموں کے لوگ اور وہاں آنے والے سیاح لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ایم ڈی جے کے ٹی ڈی سی انجم گپتا نے ا س فیسٹول کا افتتاح کیااور کہا کہ اس کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ جموں کے لوگ بھی کشمیر کے روایتی سرمائی ہریسے اور نون چائے و کشمیر ی روٹی سے لطف اندوز ہو جائیں۔انہوںنے کہا کہ جے کے ٹی ڈی سی سے پچھلے تین برسوں سے ہریسہ فیسٹول انعقاد کر تی آرہی ہے۔انہوںنے کہا کہ کارپوریشن نے پچھلے مہینے ہی ڈوگرہ فوڈ فیسٹول کا انعقاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے فوڈ فیسٹولوں کا انعقاد ملک کے دیگر حصوں میں بھی کیا جائے گا تاکہ ریاست کے کھان پان کے کلچر کو فروغ دیا جاسکے۔ایم ڈی نے کہا کہ کارپوریشن ریاست میں اس طرح کے فیسٹولوں کے انعقاد سے سیاحتی سرگرمیوں کو بھی بڑھاواد ے رہی ہے۔