جے کے نالج انیشیٹو کے پہلے جریدے اوراعلیٰ تعلیم کے نیوز لیٹر ایڈو پلس کی رسم اجرائی

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
سرینگر//تعلیم کے وزیر سید محمد الطاف بخاری نے کل یہاں جے کے نالج انیشیٹو کے پہلے جریدے کی رسم رونمائی انجام دی۔اس موقعہ پر اعلیٰ تعلیم کے نیوز لیٹر ایڈو پلس کے تیسرے شمارے کو بھی جاری کیا گیا۔ اس موقعہ پر اعلیٰ تعلیم کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر اصغر حسن سامون، ڈائریکٹر کالجز ظہور احمد ژاٹ کے علاوہ کئی دیگر افسران بھی موجود تھے۔ الطاف بخاری نے کہا کہ جے کے نالج انیشیٹو کا جورنل محکمہ کی تحقیقی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ اعلیٰ تعلیم محکمہ کی فکیلٹی کو اپنا تحقیقی مواد شائع کرنے کا بہتر ذریعہ ہوگا۔انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ جورنل اعلیٰ تعلیم کے شعبۂ میں معیاری تحقیق کو بڑھاوا دینے میںبھی مدد گار ثابت ہوگا۔ اپنے پہلے شمارے میں نالج انیشیٹو نے پچھلے ایک برس کے دوران مختلف شعبوں میں تعینات کئے گئے فکیلٹی ممبران کے مضامین اور تحقیقی پیپرس شائع کئے ہیں۔ اس موقعہ پر ڈاکٹر سامون نے کہا کہ نالج انیشیٹو گرؤپ ریاست میں تعلیم کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو با اختیار بنانے اور انہیں روز گار دلانے میں کلیدی رول ادا کررہا ہے۔ اعلیٰ تعلیم کے نیوز لیٹر ایڈو پلس کے تیسرے شمارے میں محکمہ کی مختلف سرگرمیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *