جموں// جموں وکشمیر چیمبر آف انڈسٹریز اینڈ کامرس کے وفد نے نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ سے ملاقات کی اور انہیں درخواست کی کہ انہیں نئی تشکیل شدہ جموں اور سرینگر ماسٹر پلان کی کمیٹی میں شامل کیا جائے۔راکیش گپتا اور جاوید احمد ٹینگا دو اپیکس آرگنائزیشن کے صدر ہیں، نے اس معاملے میں ڈاکٹر سنگھ کی مداخلت کی اپیل کی۔ڈاکٹر سنگھ نے انہیں یقین دلایا کہ انہیں کمیٹی میں شامل کیا جائے گا اور ان کی تجاویز پر کسی بھی فیصلے کے وقت غور کیا جائے گا۔