جموں//جموں و کشمیر ہُنر مند اُمید واروں کی ایک ٹیم کو ورلڈ سکل انڈیا کے تحت ریجنل سکل کمپٹیشن میں حصہ لینے کے لئے بھیج رہا ہے جو این ایس ڈی سی کا مرکزی وزارت برائے سکل ڈیولپمنٹ اینڈ انٹرپرینور شپ کے پروگرام کا ایک حصہ ہے ۔ورلڈ سکلز انڈیا ورلڈ سکلز انٹر نیشنل کمپٹیشن کی رہنمائی 2011 سے کر رہا ہے اور یہ انتخاب ، ڈیولپمنٹ انتظامیہ اور شراکت کرانے کی ذمہ داری نبھا رہا ہے ۔اس کا سیکرٹریٹ نادر لینڈس میں واقع ورلڈ سکلز ووکیشنل سکلز کے پروگرام دُنیا کے مختلف حصوں میں ہر دو سال کے بعد منعقد کئے جاتے ہیں۔جے کے ایس ایس ڈی ایم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انفارمیشن ٹیکنالوجی ، تکنیکی تعلیم ، امو رنوجوان و کھیل کود کے وزیر مولوی عمران رضا انصاری نے کہا کہ نوجوانوں کو ان پروگراموں میں حصہ لینے کے بدولت انہیں اپنا ہنر مختلف سطحوں پر دکھانے کا موقعہ ملے گا۔مقامی، قومی اور بین الاقوامی سطحوں پر اپنے ہنرمندی کا مظاہرہ کرنے کے بدولت ہمارے نوجوان کسی بھی پلیٹ فارم پر اپنی قابلیت اور صلاحیت کا ثبوت پیش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں میں میڈل جیتنے کی صلاحیت موجود ہیں صرف انہیں مناسب رہنمائی کی اشد ضرورت ہے ۔اس مقصد کے لئے جے کے ایس ایس ڈی ایم انہیں تربیت اور رہبری فراہم کرے گا۔یہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ کوئی مند شخص جو 21سال یا اس سے کم عمر کا ہو ان مقابلوں میں حصہ لینے کا اہل ہوگا اور ا س سلسلے میں آن لائن رجسٹریشن www.jk.ssdm.org ویب سائٹ پر عمل میںلائی جاسکتی ہے ۔اس کے علاوہ مزید معلومات بھی اس ویب سائٹ کے ذریعے حاصل کی جاسکتی ہے۔اس موقعہ پر ڈائریکٹر جے کے ایس ایس ڈی ایم ڈاکٹر پیر جی این سہیل نے بھی خطاب کیا۔