عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// جے کے سپر سیمنٹ نے 13اگست 2025کووادی میں افتتاحی تقریب پر خصوصی قرعہ اندازی کا انعقاد کیاتھا جس میںامین سیمنٹ سٹور کے مالک محمد امین گونچوکے نام پہلا انعام نکلا۔اس سلسلے میں کمپنی کی طرف سے سنیچر کو ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں امین سیمنٹ سٹور کے مالک محمد امین گونچو کواپنے فرزند محسن امین کے ساتھ رسمی طور پر XUV-700 گاڑی کی چابی دھوم دھام اور تالیوں کے درمیان حوالے کی گئی۔جے کے سیمنٹ کے جی ٹی ایم ہیڈراہل گور اورسٹیٹ ہیڈ جموں و کشمیر فیروز احمد نے کمپنی کے دیگر ذمہ داروں کی موجودگی میں گونچو کو چابی پیش کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ کامیابی کا یہ لمحہ نہ صرف انفرادی کامیابی کی علامت ہے بلکہ جے کے سپر سیمنٹ کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے اور کمیونٹیز کو مضبوط بنانے میں مدد کرنے کا عزم ہے‘‘۔