سرینگر// صوبائی کمشنر کشمیر کے مطابق سرینگر میں امتناعی احکامات نافذ رہنے کی صورت میں جے اینڈ کے سول سروس ( جوڈیشل ) مقابلہ جاتی امتحانات ۔ 2017ءمیں شامل ہونے والے امید واروں کے حق میں جاری کئے گئے داخلہ کارڈ کرفیو پاس تصور کئے جائیں گے جبکہ امتحانی عملے کے شناختی کارڈ بھی کرفیو پاس مانے جائیں گے۔دریں اثنا اس امتحان کیلئے گاندھی میموریل کالج شمس واری سرینگر میں قائم کئے گئے امتحانی مرکز کو جے اینڈ کے پبلک سروس کمیشن امتحانی ہال سولنہ سرینگر منتقل کیا گیا۔اُ ن اُمید واروں جو 29مئی 2017ءسے اس امتحان میں شامل ہونے والے ہیں اورجن کا امتحانی مرکز گاندھی میموریل کالج شمس واری سرینگر میں مقرر کیا گیا تھا ،سے کہا گیا ہے کہ وہ امتحان میں بیٹھنے کےلئے اب گاندھی کالج کے بجائے جے اینڈ کے پبلک سروس کمیشن امتحانی ہال سولنہ سرینگر میں حاضر ہوجائیں