عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر//جموں کشمیر بینک نے انفوسیس فناکل انویشن کاباوقارپلیٹنم ایوارڈ۔2024حاصل کیا ہے۔بینک کویہ اعزازاس کی بہتر کارکردگی کے اعتراف میں حاصل ہوا ہے۔بینک کی طرف سے یہ اعزازڈپٹی جنرل منیجرفائنانشل انکلوشن شاہداحمد فاروقی نے ممبئی میں ایک تقریب پر حاصل کیا۔ بینک کے سی ای اواور ایم ڈی بلدیوپرکاش نے اس ایوارڈ کے حصول پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیکنالوجی کے اقدمات سے بینک کی ترقی میں اضافہ ہوا ہے۔انفوسس فناکل کے ساتھ ہماری شراکت سے بینک کے کام کاج میں جدت آئی ہے اور ہماری ترقی کی راہیں مزید کھل گئی ۔