سرینگر//جموں کشمیربینک کے منیجنگ ڈائریکٹر وچیف ایگزیکیٹو افسر بلدیو پرکاش نے کہا ہے کہ ایک بینک کی مستحکم کامیابی کاراز،اس کے گاہکوں کی نیک خواہشات ہیں، اورایک سال تک اس ادارے کاسربراہ ہونے کے بعدمیں دیکھ رہا ہوں کہ اس بینک کوملک بھرکے گاہکوں کی نیک خواہشات حاصل ہیں۔ زونل دفترممبئی میں ’آزادی کاامرت مہااُتسو‘ کے تحت دوسرے ملک گیرعوامی رسائی پروگرام کی تقریب کی صدارت کرتے ہوئے بلدیوپرکاش نے کہا کہ ہم ہمارے گاہکوں کی بدلتی ضروریات کوبہتر طور پورا کرنے کیلئے ٹیکنالوجی کااستعمال کرنے کے علاوہ اپنی خدمات کے دوسرے بنیادی نظام کوبھی مستحکم بنارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گاہکوں کی شکایات اور مسائل کودرست کرنے کیلئے ہمارے پاس شکایات کے ازالے کاموثرنظام بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی اعتماد کے رکھوالے ہونے کے ناطے بینک کابنیادی رول گاہکوں کوبہترخدمات فراہم رکھنا ہیںاور یہ خدمات بہتر طور تب ہی فراہم کی جاسکتی ہیں جب بینک اور اس کے گاہکوں کے درمیان خیالات کاتبادلہ مسلسل ہوتارہے۔ قابل ذکر ہے کہ ایگزیکیٹوڈائریکٹرسدھیرگپتا نے سرینگر میں ایسی ایک تقریب کی صدارت کی۔اس دوران گزشتہ چھ ماہ میں دوسری بار ہے جب بینک نے ملک بھر میں گاہکوں کی سننے کیلئے میٹنگوں کاانعقاد کیا۔تقریباٍتین ہزار گاہکوں نے ملک بھر میں کلسٹراورزونل سطح پران میٹنگوں میں اپنی آرائیں پیش کیں۔