سرینگر// بینکنگ اینڈ فائنانس سلور زُمرے میں جے کے بینک کو گرانقدر SKOCH ایواڈسے نواز اگیا ہے ۔ یہ اعزاز بینک کو لہہ لداخ خطے میں 35آسان پیمنٹ یونٹس کو چالو کرنے اور دور دراز دیہی خطوں میں بینک سہولیات کی آسانی کو بہم رکھنے پر دیا گیا۔یہ اعزازی تقریب نئی دہلی کے کنسٹی چیوشن کلب میں منعقد 55ویں SKOCH کانفرنس کے تحت منعقد ہوئی جہاں سکاچ گروپ کے چیئر مین سمیر کوچھر، منینجنگ ایڈیٹر ڈاکٹر گرشرن دھنجال نے بینک کو اس اعزاز سے نوازا۔اس کانفرنس کا افتتاح کامرس، انڈسٹری اورسول ایویشن کے یونین منسٹر سریش پربو نے کیا جنہیں گولڈن جوبلی SKOCH چلینجر ایوارڈ دیا گیا۔ اس کانفرنس کی تھیم ملک کی معاشی صورتحال تھی جہاں متعدد مقررین موجود تھے جن میں لندن کے نامور اکانمسٹ اور ہاؤس آف لارڈس کے ممبر لارڈ میگنند ڈیسائی، پرائم منسٹر کے اکونامکس ڈاکٹر بیبک اوبرائے ، ڈاکٹر ارونا شرما ، سکاچ ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن اور مرشی سرکار کے سابق سیکریٹری سندیپ ورما، برطانیہ کے ہاؤس آف لارڈس کے ممبر موجود تھے۔ اس موقع پربڑھتی ڈیجٹل معاشی پالیسی اور سافٹ پاور انڈیا سفارتی موضوع پر مباحثے ہوئے۔جموں وکشمیر بینک کے آسان ادایئگی یونٹ پروجیکٹ کوکافی مراحل سے گزار کر ایوارڈ کے مستحق پایا گیا۔ اور بینک کے چیئرمین سیکریٹریٹ جموں ٹیم نے اسے کوالی فائی کیا جسکے بعد ٹوٹر پر آن لائن ووٹنگ کی گئی اور چالیس سے زائد اینٹریز میں سے جے کے بینک کو فائنانشل انکلوجن اینڈ رورل ایکسپیشن زمرے میں اول پایا گیا۔ جے کے بینک نے قابلیت کی دو اسناد بھی حاصل کیں جسکے تین اجزا ء تھے ، وقت پر کھوج ، جوری ایوالویشن، اور پاپولر ووٹ ۔ یہ دو سندی اعزازات بینک کے چئرمین پرویز احمد نے حاصل کئے جنکے ساتھ پریزیڈنٹ اور زونل ہیڈ لداخ چیتن پلزور اور دہلی زون کے ہیڈ شامل تھے۔ لہیہ لداخ کے عوام کی اہمیت اور ضرورت کو اپنی ترجیحات میں گردانتے ہوئے جے کے بینک چیئرمین اور چیف ایکزیکیٹو نے ان باتوں کو زور دیکر دہرایا کہ ہم اس خطے کی ہر ضرورت کو محسوس کرتے ہیں چاہے وہاں کا موسم اور جغرافیائی حالات پیچیدہ ہوں۔ ہمارا مشن ہمارے لوگوں کی معاشی خودمختاری کی طرف گامزن رہے گا اور ہم ریاست کے ہر خطے کی طرف یکسان توجہ دینے کے وعدہ بند ہیں۔ ان باتوں کا اظہار بینک کے سرپرست اعلیٰ نے تقریب پر کیا اور کہا کہ ریاست کے لوگوں کو بینکنگ سہولیات کیلئے پانچ سے دس کلو میٹر کا فاصلہ طے نہ کرنا پڑے، ہمیں فائینانشل انکلوجن کو تہہ د ل سے لاگو کئے ہوئے ہیں۔لہہ لداخ کے پیمنٹ یونٹس کے طرز پر ہم ریاست کے ہر دور دراز علاقے میں اپنی خدمات کو بہم رکھنا چاہتے ہیں۔ان یونٹس کی تعداد لہہ لداخ میں ایک سو گیارہ ہے جنکا افتتاح ریاستی گورنر ستیا پال ملک نے کچھ عرصہ قبل کیا ۔واضح رہے کہ SKOCH گروپ ہندوستان کا وہ گروپ ہے جو سماجی و معاشی سیکٹر میں سال 1997 سے قابل ذکر کام کر رہا ہے اور اس گروپ کی جانب سے ابھی تک ملک کی ممتاز شخصیتوں کو اعزازات ملے ہیں۔ اس گروپ کی جانب سے ملک کے آزاد سیویلن ایوارڈ ، انتظامیہ، فائنانس، ٹیکانالوجی، اکانامکس اور سوشل سیکٹر میں دئے جاتے ہیں۔