سرینگر//صارفین اور ریاست جموں وکشمیر کے باشندوںکیلئے آدھار کے اندراج کی سہولیت فراہم کرنے کی غرض سے جے کے بنک نے آج آدھار اندراج اور اپ ڈیٹ خدمات کا ریاست میں باضابطہ آغاز کیا ۔چیئرمین و سی ای او جے کے بنک جناب پرویز احمد نے آج اس خدمت کا افتتاح کارپوریٹ ہیڈ کوارٹر میں ایگزیکٹیو پریذیڈنٹ وہگیس چندر،ایس ایس سہگل ،سینئر پریذیڈنٹ عبدالرشید ،پریذیڈنٹ عبدالرشید شگن ،پی کے ٹکو ،نشی بارو ،وائس پریذیڈنٹ و بنک کے سینئر افسران کی موجودگی میں کیا ْ۔اس موقعے پر بولتے ہوئے چیئرمین نے کہاکہ ’’ان خدمات کا آغاز کرتے ہوئے انہیں کافی مسرت محسوس ہورہی ہے کیونکہ ان خدمات سے آسان طریقے سے آدھار کا اندراج اور بائیو میٹرک اپ ڈیٹ ہوسکے گا اسکے علاوہ ڈیموگرافک تفصیلات نہ صرف بنک صارفین بلکہ ریاست جموں وکشمیر کے عوام اپ ڈیٹ ہوسکیں گے۔انہوں نے کہاکہ یہ مکمل عمل آدھار نمبروں کے بنک کھاتوں کے ساتھ جوڑنے میں سرعت لائے گاجیسا کہ حکومت نے ایسا لازمی قرار دیا ہے ۔پہلے مرحلے میں بنک کشمیر میں اپنے 5شاخوں میں یہ خدمات شروع کررہا ہے جبکہ اسکے بعد ریاست میں80شاخوں میں یہ سہولیت فراہم کی جائے گی ۔ان شاخوں میں سعدہ کدل ،بی بی کنٹونمنٹ ،زکورہ ،تھید ،ہارون اور زینہ کوٹ شاخیں شامل ہیں۔بزنس یونٹوں میں آدھار اندراج اور اپ ڈیٹ سہولیت سے آھار نمبروں کی کھاتوں کے ساتھ شمولیت اور کے وائی سی تفصیلات کو اپ ڈیٹ کرنے میں مدد ملے گی۔اس اقدام کے تحت جو سہولیات بہم رکھی جائیں گی ان میں نئے اندراج ،بائیومیٹرک اپ ڈیٹ اور ڈیموگرافک اپ ڈیٹ شامل ہیں جس کیلئے نام ،پتہ ،تاریخ پیدائش ،موبائل ،جنس اور ای میل درج کئے جائیں گے۔صارفین کے نئے اندراج مفت ہونگے تاہم اپ ڈیٹ کیلئے سارفین نے چارج وصول کیا جائے گا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ حکومت نے تمام شیڈول کمرشل بنکوں کیلئے آدھار اندارج و اپ ڈیٹ سہولیات فراہم کرنا لازمی قرار دیا ہے جس کیلئے 10شاخوں میں کم سے کم ایک شاخ پر 30ستمبر تک یہ سہولت شروع کرنا ضروری قرار دیا ہے۔اس ترمیم کے تحت تمام نئے کھاتوں کیلئے آدھار تصدیق لازمی ہے جسے31دسمبر تک شروع کیا جائے گا