سرینگر//جے کے بنک نے اپنے ایک سینئر پریذیڈنٹ سریندر کرشن بھٹ کے تئیں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا جو 30اپریل2017کو اپنی ریٹائر منٹ کو پہنچے ہیں۔اس الوداعی تقریب کے انعقاد میں تاخیر کا سبب ان کی بورڑ آف دائریکٹرس کی جانب سے مالی نتائج برائے2016-17کے لئے بحیثیت ماہر اپنی خدمات سر انجام دینا ہے ۔اس تقریب میں چیئرمین و سی ای او پرویز احمد کے علاوہ ایگزیکٹیو پریذیڈنٹ وہگیس چندر اور ایس ایس سہگل ،سینیئر پریذیڈنٹ عبدالرشید ،پریذیڈنٹ ،وائس پریذیڈنٹ اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی ۔اس موقعے پر بولتے ہوئے چیئرمین پرویز احمد نے کہاکہ”ہر آرگنائزیشن کی قیادت اس کے مقاصد حاصل کرنے کی دوڑ میں ایک رہنما طاقت ہوتی ہے لہٰذا اس تناظر میں ایس کے بھٹ صاحب نے اس ادارے کی ترقی و نمو میں ایک نہایت ہی بہترین تعاون پیش کیا ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ وہ ہمیشہ اپنے تبادلہ خیال کے دوران ہمیشہ براہ راست اور معزز طریقہ کار رکھتے تھے جس کیلئے انہیں بنک میں ہر کوئی یاد رکھے گا۔چیئرمین نے مزید کہاکہ سبکدوشی ایک ادارتی طرز عمل ہے اور اس حوالے سے بنک میں جانشینی منصوبہ بھی موثر طرےقے سے کام کرتا ہے”۔انہوں نے کہاکہ میں اپنے لوگوں کی اہلیت و صلاحیتوں سے مطمئن ہوں جو آنے والے چیلینجز سے عمدہ طرےقے سے نمٹ سکتے ہیں۔انہوں نے بنک منیجمنٹ میں موجود افسران کی اہلیت کی سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ وہ بنک کو مشکل حالات سے نکالیں گے اور اسکی شان دوبالا کریں گے“۔انہوں نے کہاکہ”مجھے آپ سب کے ساتھ یہ بات کہنے میں خوشی محسوس ہورہی ہے کہ ہمارے پاس ایک اہل لیڈرشپ ٹیم ہے جو وقت متعینہ میں ہی ان سبھی کاموں کو سر انجام دیتے ہیں جو ان سے کرنے کیلئے کہاجاتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ جیسا آپ جانتے ہیں کہ گذشتہ مالی سال بنک کے لئے سخت دشوار گزار تھا لیکن ہماری ٹیم نے اپنی صلاحیتوں سے اس مرحلے کو پار کیا اور بنک کو ان مشکلات سے نکال باہر کیا۔چیئرمین نے کہاکہ ”ہماری بیلنش شیٹ کے استحکام اور اس کی صفائی کی پالیسی موثر رہی ہے جوآگے بھی چند سہ ماہیوں تک جاری رہے گی تاہم مستقبل کی پالیسی میں نمو ،استحکام اور توسیع کے تکونی محاذوں کااحاطہ کرے گی ۔جس سے آگے کیلئے ایک خوشگوار ماحول پیدا ہوگا اور 2016-17مالی سال کی ناامیدیوں سے باہر نکلا جاسکتا ہے ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایس کے بھٹ نے کئی عہدوں پر اہم رول ادا کئے ہیں جو تین دہائیوں پر محیط رہا ۔اپنے الوداعی خطبے میں ایس کے بھٹ نے کہاکہ اپنے دیرینہ ساتھیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے ان ناقابل فراموش ایام میں میرے ساتھ کام کیا ۔انہوں نے بنک کے سبھی وابستگان کے تعاون اور محبت کا بھی شکریہ ادا کیا۔