سرینگر//جے کے بنک چیئرمین و سی ای او پرویز احمد نے مختلف موقعوں پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے بنک ڈکیتی کی کوششوں کو ناکام بنانے والے 6سیکورٹی گارڈوں کے حق میں50000روپے نقد انعام کا اعلان کیا جبکہ ایک بنک ڈرائیور جو کہ ایڈہاک بنیادوں پرکام کررہا ہے،کو بھی مساوی رقم انعام اوربہادری کا مظاہرہ کرنے پر توصیفی سند بھی عطا کی جائے گی ۔ پرویز احمد نے کہاکہ ’’رقم اس عمل اور ذہانت وبہادری کا کوئی بدل نہیں ہے جو ان بنک سیکورٹی گارڈز اورکیش وین ڈرائیور نے دکھائی ہے تاہم بنک انتظامیہ کی جانب سے ان کی کوششوں کی تصدیق کا مظاہرہ ہے جو انہوں نے ادارے کے مفاد کوبچایا ،کیونکہ یہ ادارہ ریاست جموں وکشمیر کے عوام کا ادارہ ہے ۔چیئرمین نے محمد پورہ کے لوگوں کی بھی تعریف کی جو انہوں نے بنک عملے کو بندوق برداروں کی جانب سے ڈکیتی کی کوشش کو ناکام بنانے میں تعاون کیا ۔ انعام یافتہ سیکورٹی گارڈز میں ہدایت اللہ،گل پٹھان، محمدغازی خان ،پرویز احمد بٹ اور فاروق احمد بٹ شامل ہیں ۔چندورز قبل مسلح ڈکیتوں نے کھریو میں بنک کی شاخ کو لوٹنے کی کوشش کی اور مستعد سیکورٹی گارڑ مختار احمد بٹ ،نے ان کی کوشش کو ناکام بنایا ،مذکورہ سیکورٹی گارڑ بھی زخمی ہوگئے ۔دوسرے سیکورٹی گارڑمحمد اشرام اوسوال جو کہ محمد پورہ شوپیان کی بنک شاخ کی حفاظت پر مامور تھے ،جب مسلح افراد نے ان پر گولیاں چلائیں ۔یہ واقعات جولائی کے آخری ہفتے میں پیش آئے۔