سرینگر//سست طرز زندگی کی وجہ سے دل سے متعلق امراض کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے کی غرض سے بجاج آلیانز جنرل انشورنس کمپنی ( BAGICL)نے اپنی ملکی سطح مہم ’دل کو دھڑکنے دو‘‘کے تحت ایک تین روزہ طبی کیمپ کا انعقادجموں وکشمیر بنک ملازمین کیلئے یہاں کارپوریٹ ہیڈ کوارٹر کے آڈیٹوریم میں کیا ۔جے کے بنک چیئرمین اور سی ای او پرویز احمد نے بجاج آلیانز کے چیف فائنانشل آفیسر ملند چودھری ،زونل ہیڈ نارتھ بجاج آلیانز اعجاز احمد خان ،بنک ایگزیکٹیو پریذیڈنٹ ایس ایس سہگل اور وہگیس چند کے علاوہ سینئر منیجمنٹ اور دیگر بنک و بجاج آلیانز کے افسران کی موجودگی میں کیا۔بجاج آلیانز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے چیئرمین و سی ای او پرویز احمد نے ملازمین کے کام اور طرز زندگی مین توازن قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔