سرینگر//جے کے بنک چیئرمین و سی ای او پرویز احمد نے اپنی منیجمنٹ ٹیم کے ہمراہ72واں یوم آزادی جموں میں قائم پسماندہ طبقوں سے وابستہ بچوں کے اقامتی گھربال گران ،میں منائی ۔بری براہمنا انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے صدر للت مہاجن بھی تقریب میں موجود تھے جبکہ پریذیڈنٹ بال کران چیریٹیبل ٹرسٹ ،اے کے کھجوریہ ،بال گران کے سرپرست اے کے ارورہ ڈاکٹر کے ایل گپتا ،محترمہ سنتوش مگوترا،بال کران کی انتظامی ٹیم ،روٹری کلب کے ممبران اور معزز شہری بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ تقریب میں چیئرمین کے ہاتھوں ترنگا لہرائے جانے کے بعد پر رونق ثقافتی پروگرام پیش کیا گیا جو بچوں نے پیش کیا اور حاضرین کو محظوظ کیا۔اس موقعے پر چیئرمین پرویز احمد نے کہاکہ میں بال گران کے بچوں کی تعلیمی حصولیابیوں سے خوش ہوں ۔یہ محنتی اور قابل اساتذہ،منتظمین اور محنتی بچوں کی مشترکہ کاوشوںکا نتیجہ ہے جنہوں نے معیاری تعلیم حاصل کرنے کے موقعے سے بھر پور استفادہ کیا۔یہ ہمارے لئے ایک بینک ہونے کی حیثیت سے خوشی کا مقام ہے جو وہ اس عظیم سفر کا ساتھی ہے اور ہم اس بات کے وعدہ بند ہیں کہ ہم ریاست کے پسماندہ طبقوں کے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے میں اہنا رول ادا تے رہیں گے۔شرکاء سے خطاب کے دوران چیئرمین نے کہاکہ 72واں یوم آزادی یہاں بال گران میں منانے کا خیال اس وجہ سے آیا کہ اگر ہم کسی ادارے کو فروغ دینا چاہتے ہیں تو اسے علیحدگی میں رکھنا ہوگا ۔انوہں نے کہاکہ ان بچوں میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے ہمیں صرف انکی حوصلہ افزائی کرنی ہوگی اور انہیں ضروریات کی چیزیں مہیا رکھنی ہونگی تاکہ وہ اپنے خواب پورے کرسکیں ۔نہ صرف جے کے بنک چیئرمین کی حیثیت سے بلکہ ایک فرد ہونے کے ناطے ،میں یہ تمنا کروں گا کہ یہ بچے بڑے خواب دیکھیں‘‘۔ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے قول کو دہراتے ہوئے چیئرمین نے بچوں پر زور دیا کہ وہ بڑے خواب دیکھیں ۔انہوں نے کہاکہ خواب ،خواب ،خواب خیالات بن جاتے ہیں ،خیالات عمل میں تبدیل ہوجاتے ہیں اور عمل حقیقت میں بدل جاتا ہے ۔میں آپ کو زور دوں گا کہ آپ سخت محنت کریں اور اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلیں ۔انہوں نے کہاکہ ان بچوں نے پیشہ ورانہ کورسوں میں داخلہ لے کر اسکی شروعات کی ہے اور جے کے بنک یقینی طور اس سفر میں ساتھ دے گا۔ مہمان خصوصی کے ہاتھوں ایک امتیازی پوزیشن پانے والے بچے کی عزت افزائی کی گئی۔پریذیڈنٹ بال گران اے کے کھجوریہ نے یہاں پر مقیم بچوں کی تعلیمی و دیگر صلاحیتوں کے بارے میں تفصیلات پیش کیں۔انہوں نے شرکاء کو بتایا کہ چیئرمین جے کے بنک کی اس عمل میں پختہ یقین اور عمل آوری پر بچوں کی ترغیب میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے جو جے کے بنک کو اپنا صحیح رہنما سمجھتے ہیں ۔آخر پر انہوں نے بال گران چیریٹیبل ٹرسٹ کی ٹیم سے ملاقات کی اور ان کی خدمات کی سراہنا کی ۔معززین نے احاطے میں کئی پودے لگائے ۔تقریب کا اختتام شکریہ کی تحریک پر ہوا۔