سرینگر//بادام واری سرینگر میں شجر کاری تقریب کے حاشیے میں چیئرمین و سی ای او جے کے بنک پرویز احمد نے جے کے بنک پاکیٹ منی کارڑ اور جے کے بنک گفٹ کارڑ ،بنک کے تازہ ڈیجیٹل پروڈکٹ ،کی رونمائی انجام دی ۔اس موقعے پر ان کے ہمراہ ایگزیکٹیو پریذیڈنٹ وہگیس چندر ،ایس ایس سہگل اور عبدالروئف ،سینئر پریذیڈنٹ و سی ایف او ایس کے بھٹ ،سینئر پریذیڈنٹ عبدالرشید ،پریذیڈنٹ ،وائس پریذیڈنٹ اور دیگر بنک افسران بھی موجود تھے ۔چیئرمین پرویز احمد نے شرکاءتقریب پر زور دیا کہ وہ ان پروڈکٹس کی ڈیجیٹائزیشن کا عمل تیز کریں نیز تقابلی مارکیٹنغ فریم ورک و عمل میں پالیسی مرتب کریں ۔انہوں نے کہاکہ ہر پروڈکٹ کے پیچھے آرگنائزیشن کیلئے منافع کمانا تو ہے لیکن ساتھ ہی صارفین کی بہتر سے بہتر طرےقوں سے ان کی ضروریات کو پورا کرنا ہے ۔ایگزیکٹیو پریذیڈنٹ عبدالروئف نے اس پروڈکٹ کی تفصیلات بیان کیں۔بنک کی جانب سے ڈیجیٹل معیشت کی طرف پیش قدمی کے بطور بنک جلد ہی گفٹ کارڑ اور پاکیٹ منی کارڑ کو مارکیٹ میں متعارف کرائے گا ۔ان کارڑوں کو ہمارے صارفین کی مختلف ضروریات کے پیش نظر تیار کیا گیا ہے ۔25000روپے کی اعلیٰ حد کے حامل جے کے بنک پاکٹ منی کارڑ پن نمبر سے محفوظ کیا گیا ہے اور اسے حسب ضرورت کسی بھی وقت ریچارج کیا جاسکتا ہے ۔اعلیٰ تیکنیکی خصوصیات کاحامل یہ کارڑ والدین،بچوں اور نوجوانوں خصوصا طلباءکی ضروریات کیلئے بڑا ہی کارآمد ہے ۔ان کارڑز کو کسی بھی پی او ایس ،ای بینکنگ ،موبائل بینکنگ اور یہاں تک کہ اے ٹی ایم کے ذرےعے استعمال اور ریچارج کیا جاسکتا ہے ۔500سے 50000روپے کے نقد قدر کے ساتھ جے کے بنک گفٹ کارڑ بھی پن تحفظ کا حامل ہے اور تمام ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر استعمال میں لایا جاسکتا ہے ۔یہ کارڑ کسی بھی موقعے پر تحائف دینے کا آسان ذریعہ ہے جیسے کہ جنم دن ،شادی بیان و دیگر حصولیابیوں کے وقت نیز تہواروں جن میں عید ،دیوالی ،گروپورب اور کرسمس شامل ہیں ،کے موقعے پر تحائف پیش کرنے کیلئے استعامل کیا جاسکتا ہے تاہم یہ کارڑ یک وقتی طور استعمال کیا جاسکتا ہے اور اس کا ریچارج نہیں ہوسکتا ۔