سرینگر//جے کے بنک کے اہتمام سے کل بنک کے وائس پریذیڈنٹ اروند گپتا ،جنہوں نے اپنی ملازمت سے سبکدوشی پائی ،کے اعزاز میںیہاں کارپوریٹ ہیڈ کوارٹر میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب میں چیئرمین و سی ای او پرویز احمد نے سبکدوش ہونے ولے آفیسر کو گلہائے تبریک پیش کرتے ہوئے ان کی 36برسوں پر محیط خدمات کو سراہا جو انہوں نے بنک میں مختلف عہدوں پر ادا کی ہیں۔پرویز احمد نے کہاکہ ’’آج یہ دن آیا جب اروند جی کے 36برسوں پر محیط قابل تقلیدسروس مدت اختتا م کو پہنچی بنگلور ،دہلی پورے جموں اور ادھمپور نے ایک نوجوان اروند کو دیکھا اور ان کے سب سے زیادہ باکما ل مدے کار سرینگر میں مشاہدہ کیا گیا ۔ایک شخص جس نے دوران سروس ایک مبتدی سے لے کر ایک پاسنگ آفیسر سے برانچ ہیڈ سے بالآخر زونل ہیڈ تک رسائی کی۔چیئرمین نے ان کیلئے امن و سکون ،ترقی اور بھلائی و صحت مند زندگی کیلئے دعا کی نیز ان تمام بنک افسران اور ملازمین کیلئے بھی دعا کی جو حال ہی میں بنک سروس سے سبکدوش ہوگئے۔