سرینگر///جے کے بنک نے ادھمپور ضلع کے دوردراز سدال گائوں ،کو اپنی تحویل و نگرانی میں لینے کا اعلان کیا ہے ۔بنک یہاں مالیاتی شمولیت پروگرام شروع کررہا ہے اور سدال گائوں میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے اقدامات کرنے جارہا ہے ۔اس مہم کا بنیادی مقصدگائوں کے باشندوں کو اقتصادی پسماندگی سے باہر نکالنا ہے ،اس حوالے سے بنک نے یہاں الٹرا سمال برانچ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ سدال گائوں سال 2014 کے تباہ کن سیلاب میں مکمل طور بہہ گیا تھا جس نے انسانی جانوں کے زیاں کے علاوہ مقامی باشندوں کی املاک کو شدید نقصان سے دوچار کیا تھا۔مرکزی وزیر مملکت پی ایم او دفتر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس علاقے کیلئے ترقیاتی پروگرام شروع کرنے بشمول مالیاتی شمولیتی پروگرام جاری کرنے کے احکامات صادر کئے تھے اور وہ اس گائوں کی بازآبادکاری اور سر نو تعمیر کی براہ راست نگرانی کررہے ہیں ۔اس الٹرا سمال برانچ سے بچت۔جمع،رقوم نکالنا ،فنڈ ٹرانسفر ،قرضوں کی واپس ادائیگی ،بقایاجات کی معلومات اور گائوں کے بانشدوں سے کھاتہ کھولنے کے فارموں کی وصولی کے علاوہ وقتا فوقتا لوگوں میں مالیاتی لٹریسی مہم میں شامل کرنے میں مدد ملے گی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ سدال گائوں ضلع کا ایک غیر ترقی یافتہ گائوں ہے جس میں مواصلات اور رسائی کا فقدان ہے ۔بنک نے پہلے ہی گائوں میں گھر گھر مالیاتی سروے کی ہے ۔الٹرا سمال برانچ سدال اور آس پاس کے دیہات کے لوگوں کو کافی راحت دے گاجنہیں 15سے20کلو میٹر دور مونگری علاقے جاکر بینک سہولیات سے استفادہ کرنا پڑتا۔بنک نے ضلع انتظامیہ کے ساتھ مل کر مختلف نوعیت کے پروگرام عمل میں لانے کا ارادہ رکھتا ہے ۔بنک انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹیگریٹڈ میڈیسن جموں کے ساتھ اشتراک کرکے آرومیٹک و میڈیسنل پلانٹ کوبڑھاوا دینے کا بھی ارادہ رکھتا ہے جس سے مقامی آبادی کو اپنی آمدن بڑھانے میں مدد ملے گی۔بنک کی جانب سے علاقے میں سی ایس آر پروگرام کے تحت علاقے کی بہبود و فلاح کیلئے کام کئے جائیں گے۔