سرینگر//جے کے بنک چیئرمین و چیف ایگزیکٹیو آفیسر جناب پرویز احمد نے بنک کی فٹ بال ٹیم کو پہلا مہاراجہ ہری سنگھ میموریل گولڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ جیتنے پر مباک باد پیش کی ہے ۔بنک ٹیم نے اپنی مقابل کشمیر فٹ بال کلب کو ایک گول سے ہر ا کر یہ خطاب جیت لیا ۔اس فائینل میچ کا انعقاد جی جی ایم سائنس کالج فٹ بال گرائونڈ جموں میں منگل کو کیا گیا ۔ٹورنامنٹ کا انعقاد جموں وکشمیر فٹ بال ایسوسی ایشن کے اہتمام سے کیا گیا تھا ۔اس موقعے پر ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے بنک چیئرمین و سی ای او پرویز احمد نے کہاکہ’’ٹیم نے سخت محنت کی اور اس کامیابی پر مبارک باد کے مستحق ہے جس سے انہیں حوصلہ افزائی ہوگی اور ریاست میں آنے والے کھیل سیزن میں وہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کریں ۔چیئرمین نے کہاکہ میں اس بات پر خوش ہوں کہ ہمارے لڑکے محنت کررہے ہیں اور اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں ۔چند ماہ قبل ہم نے اس حوالے سے پالیسیاں تبدیل کیں تھی اور فٹ بال کھیل مین دستیاب ہنر کو مزید فروغ دینے کے اقدامات کا ثمرہ سامنے آرہا ہے ۔انہوں نے ٹیم ممبران سے تلقین کی کہ وہ نظم وبط کا خاص خیال رکھیں ۔دریں اثناء عاکف احمد نے اپنی ٹیم کو میچ شروع ہونے کے دوسرے ہی منٹ میں گول داغ کر برتری دلائی جسے آخر تک برقرار رکھا گیا اور جے کے بنک کی ٹیم فاتح قرار پائی۔وزیرجنگلات ،چودھری لال سنگھ اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی تھے جبکہ ان کے ہمراہ ڈی جی پولیس ایس پی وید ،سابق وزیر گلچین سنگھ چاڈک اور پریذیڈنٹ مسلم فیڈریشن جموں عبدالمجید اعزازی مہمانوں کی حیثیت سے تقریب میں شریک ہوئے ۔مہمان خسوصی نے انعامات تقسیم کئے ۔اس موقعے پر راکیشن کمار ،وجے کمار ،سریش گپتا ،راہل شرما اور موہندر کالسی بھی موجود رہے ۔