جے کے بنک شاخیں سنیچر اور اتوار کو کھلی رہیں گی

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
 سرینگر//ریزرو بنک آف انڈیا کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ،جے کے بنک بزنس یونٹ اور دفاتر سنیچر اور اتوار (12اور13نومبر) کو عوامی لین دین کیلئے کھلی رہیں گی۔یہ قدم مرکزی حکومت کی جانب سے 500 اور 1000روپے کے کرنسی نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم کئے جانے کے بعد متوقع عوامی مطالبے کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ جے کے بنک نے پہلے ہی لوگوں کو راحت بہم رکھنے کیلئے متحرک ہوکر اقدامات شروع کئے ہیں خصوصا 500اور1000روپے کے نوٹوں کے تبادلے اور انہیں جمع کرنے کے حوالے سے لوگوں کو آسانی فراہم کرنے کیلئے تیزی سے کام شروع کیا گیا ہے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *