سرنکوٹ//جموں کشمیر بنک کی سرنکوٹ شاخ میں دو گھنٹے قطاروں میں کھڑے رہنے کے باوجود کام نہ ہونے پر صارفین نے شور شرابا کیا ۔صارفین کاکہناتھا کہ وہ دس بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک قطار میں کھڑے رہے لیکن پھر بھی ان کاکام نہ ہوا۔اس دوران شور شراباکیا جس کی وجہ سے افراتفری مچ گئی ۔عبدالرشید نامی شخص کاکہناہے کہ وہ صبح دس بجے سے قطار میں کھڑے ہیںلیکن ان کاکام نہیںہوا۔انہوںنے کہاکہ ملازم ہوکر بھی تعینات نہیں ہیں اور کام کاج بری طرح سے مفلوج ہوکر رہ گیاہے ۔انہوںنے کہاکہ جموںکشمیر بنک کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہاہے ۔انہوںنے کہاکہ اے ٹی ایم خدمات بھی زبوں حالی کاشکار ہیں اور بنک سے بھی بروقت پیسے نہیں ملتے اور گھنٹوں قطاروں میں کھڑا رہناپڑتاہے ۔ا س دوران لوگوں نے بنک حکام کے خلاف نعرے بازی بھی کی ۔تاہم مقامی حکام کاکہناہے کہ یہ مشکل انٹرنیٹ نہ ہونے کی وجہ سے درپیش آئی ہے ۔کشمیرعظمیٰ سے بات کرتے ہوئے بنک منیجر کاکہناہے کہ عملے کی وجہ سے نہیں بلکہ انٹرنیٹ کی پریشانی سے لوگوںکو قطاروں میں لگناپڑتاہے ۔انہوںنے کہاکہ بنک کا سارا نظام انٹرنیٹ پر ہی چلتاہے اور یہاں اس کی بہتر خدمات نہ ہونے کی وجہ سے یہ مسئلہ درپیش ہے ۔