سرینگر//جے کے بنک نے اپنے903ویں بزنس یونٹ کا افتتاح چلمواس ضلع رام بن میں کیا ۔بنک کے زونل ہیڈ جموں(نارتھ آئی) خورشید احمد فاضلی نے اس کا افتتاح کلسٹر ہیڈ وجے کمارسمیت صارفین ،سینئر سٹیزن اور مقامی باشندوں کی موجودگی میں کیا۔اس موقعہ پر مقامی آبادی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے زونل ہیڈ نے ریاست جموں وکشمیر کے سبھی خطوں اور حصوں تک عالمی سطح کی بینکنگ سہولیات بہم پہنچانے کا وعدہ دہرایا ۔انہوں نے کہاکہ مقامی آبادی عموماً اور صارفین بالخصوص اس نئے بزنس یونٹ سے مستفید ہونگے کیونکہ اس نئے یونٹ سے بینکنگ خدمات ان کے گھروں تک پہنچ گئی ہیں ۔زونل ہیڈ نے بزانچ منیجر کو مشورہ دیا کہ وہ علاقے کے باشندوں کو اعلی خدمات بہم پہنچانے میں کوئی بھی دقیقہ فروگذاشت نہ کریں ۔